اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینیٹر عباس آفریدی نے کہا ہے ریڑھی والا ہو یا وزیراعظم کسی کو انصاف نہیں مل رہا، اسٹیبلشمنٹ سمیت ہر شعبے میں دہری شہریت کو ختم ہونا چاہیے،ملک میں انصاف کی پہلی سیڑھی عدلیہ ہے، ججز ڈرتے یا خط نہیں لکھتے انصاف کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس آفریدی نے کہااپنے لیے انصاف نہ کرنےوالاجج دوسروںکو انصاف کیسے دےگا،سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کےلئے دہری شہریت پر پابندی ہے ،ججز پر کیوں نہیں؟ججوں کی تقرری میں آئین اور قانون کے ضوابط پورے نہیں ہوتے،عدلیہ اپنے آ پ کو بھی احتساب کےلئے پیش کرے،پاکستان کو بحران سے نکالنے کےلئے عدلیہ کو مضبوط کریں،ایک دہشت گرد نے ملک کا نقصان کیا ہوا ہے عدالتیں ڈر جائیں گی تو سزا کون دے گا۔
عباس آفریدی نے کہاموقع ہے اپنے عدالتی نظام میں بہتری لائیں،ججوں کی تقرری میں آئین و قانون کے ضوابط پورے نہیں ہوتے جو ججز تنظیموں کےساتھ وابستہ ہوں وہ ہائیکورٹ ،سپریم کورٹ تک پہنچ جاتے ہیں،ابھی 6ججز کا خط سپریم کورٹ گیا،جج پہلے انصاف کے تقاضوں کے تحت فیصلے کر رہے تھے نہ اب کر رہے ہیں،جب ججز کے خیال نہ ملیںتو اسٹیبلشمنٹ پر مداخلت کا الزام لگا دیا جاتا ہے،سوچنا ہوگا پاکستانی عدلیہ انصاف کے حساب سے 134ویںنمبر پر کیوں ہے۔
اسٹیبلشمنٹ سمیت ہر شعبے میں دہری شہریت کو ختم ہونا چاہیے،سینیٹر عباس آفریدی
















