وفاقی کابینہ میں توسیع،علی پرویز ملک وزیرمملکت بن گئے،حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ میں توسیع،علی پرویز ملک وزیرمملکت بن گئے،حلف اٹھا لیا،تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں ہوئی ۔

صدر مملکت آصف زرداری نے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا،علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف زرداری اور اراکین قومی اسمبلی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔