حکومتی دعوے بیکار، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ نہ ہوسکا

لاہور (مقصود خالد) کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پاکستان پولیو سے چھٹکارا نہ پا سکا ،صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر دعوے صرف دعوﺅں تک محدود ہو کر رہ گئے، پولیو مہم نے حکومتی دعوﺅں کا پول کھول دیا، خانہ بدوش اور کچی بستیوں میں رہنے والے بچے آج بھی پولیو مہم سے محروم، گزشتہ پولیو مہم میں صرف لاہور میں ایک لاکھ سے زیادہ بچے گھروں پر نہ ہونے کے باعث پولیو کے یہ ڈراپس نہ پی سکے، اعلیٰ افسران کو پولیو ویکسین پلانے کے حوالے سے ”سب اچھا“ کی رپورٹ پیش کردی۔ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او اور یونائیٹڈ نیشن کی طرف سے ملنے والے فنڈز بھی کام نہ آئے پاکستان میں پولیو کے نام سے ملنے فنڈز محض فائیو سٹار ہوٹلوں میں سیمینار کروا کروا کر فوٹو سیشن کیا جاتا ہے اور میڈیا کی تنقید سے بچنے کیلئے اشتہار دیکر منہ بند کردیا جاتا ہے اور دوسری طرف مختلف سیمینار کروا کھانے کے لاکھوں روپے بل بناکر بٹورنے کس سلسلے میں جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم چلائی گئی تھی جس میں 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جانے تھے۔پولیو مہم میں چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز نے حصہ لیا تھا۔ ملک کے 91 اضلاع میں پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا،حکومت کی جانب سے اس مہم پر کروڑوں روپے خرچ کرکے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے کوششیں کی گئی مگر ہر محکمہ کی طرح محکمہ صحت میں کالی بھیڑیں موجود ہیں۔لاہورصوبہ پنجاب کا ایک بڑا شہر اور یہاں سے تعلق رکھنے والے افراد کسی نہ کسی وجہ آتے جاتے رہتے ہیں۔ کسی کو خاندانی تقریب میں شرکت کرنی ہے تو کسی کو مذہبی تہوار کا حصہ بننا ہے۔ ان حالات میں خدشہ یہ ہوتا ہے کہ کہیں سفر کرنے والے بچے پولیوسے حفاظتی دوا سے محروم ہوجاتے ہیں۔لاہور میں ایک لاکھ بچے گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پینے سے محروم رہے۔اس حوالے سے ذرائع انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 79 ہزار، راولپنڈی میں 44 ہزار بچے گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ذرائع انسداد پولیو پروگرام کے مطابق امکان ہے کہ ان بچوں نے دوسرے اضلاع میں پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پی لیے ہونگے۔پنجاب انسداد پولیو پروگرام نے مزید بتایا کہ مہم کے آخری دن اور بعد میں ان بچوں کا اسٹیٹس دوبارہ چیک کیا جائے گا۔عارضی نقل مکانی کرنے اور ہجرت کرجانے والے بچوں تک پولیو سے بچاو ¿ کے قطروں کی رسائی یقینی بنانے کیلئے بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں پر مخصوص ٹیموں کو تعینات کیا گیا تھامگر وہاں پر سفارشی ورکروں کو ڈیوٹی پر لگایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں اس کے علاوہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے خاندانوں سے لیکر مزدور بستیوں تک اور کھیت کھلیانوں میں کام کرنے افراد کے بچوں تک بھی اس دوا کی فراہمی نہیں ہو پاتی۔