عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان کی ہر دلعزیز، معروف اداکارہ و سپر ماڈل عائزہ خان نے ایک بار پھر بطور ماں زندگی کے خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا اکاو¿نٹ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے مدرز ڈے کے موقع پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ کی اداکارہ نے ماں کے رشتے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ننھے منے بچوں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے طویل کیپشن لکھا ہے۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ماں کا دن مبارک ہو! یاد رکھیں، بچے اپنے والدین کے حقیقی عکاس ہوتے ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے بچے کی ہر حرکت کو نظر میں رکھیں، آپ کے بچے جو بھی آپ کو کرتا ہوا دیکھ رہے ہیں وہ اس کی عکاسی کریں گے، انہیں پیار دیں، اپنے بچوں کیلئے یادیں اکٹھی کریں، ماں ہونا واقعی عورت کی سب سے بڑی طاقت ہے، الحمداللہ