ممبئی (مشرق نیوز) بھارت کی معروف سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قدرت کے اس فیصلے کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے۔کینسر سے جنگ جیتنے اور فلم انڈسٹری سے طویل عرصہ دور رہنے کے بعد اداکارہ منیشا کوئرالہ کو حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں دیکھا گیا ہے۔اس سیریز میں انہوں نے ’ملیکا جان‘ کا مضبوط اور اہم کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ منیشا کوئرالہ نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاو¿ دیکھے ہیں۔اداکارہ نے شادی کے دو سال بعد ہی 2012ء میں اپنے شوہر سمرت دہل سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ سیریز کے کامیاب ہونے پر منیشا کوئرالا نے بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کو حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بہت سے اتار چڑھاو¿ پر بات کی ہے۔اداکارہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میری زندگی میں کہیں نہ کہیں کچھ ادھورا رہ گیا ہے، جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں، آپ اپنے بارے میں سچائی کو قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں، بہت سے ایسے خواب ہوتے ہیں جو کہ پورے نہیں ہو پاتے ہیں اور آپ انکے ساتھ آخر میں سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔
منیشا کوئرالہ کا کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار
















