لاہور: (خبر نگار)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے عمران،بشریٰ کی صحت وسلامتی اہمیت کی حامل ہے،عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لیاجائے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہاسابق وزیراعظم واہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کیلئے مسلسل تشویش کی بڑی وجہ ہے،عدالت بااعتبار ڈاکٹرز سے طبی معائنے کے اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔
عمران،بشریٰ کی سلامتی اہم،عدالتی حکم عدولی کا نوٹس لیاجائے،بیرسٹر گوہر
















