سیاسی بے یقینی معیشت کیلئے خطرہ ،اربوں کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے،IMF

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیاسی بے یقینی پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ ہے،آئی ایم ایف نے خبردار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابا ت کے باوجود سیاسی بے یقینی برقرار ہے، 2 بڑی جماعتوں ن لیگ ،پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت بنی تاہم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے قومی اسمبلی میں بڑی اپوزیشن بنائی،الیکشن میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے دیگر سیاسی گروپوں سے زیادہ ووٹ لیے، پیچیدہ سیاسی صورتحال، مہنگائی، سماجی تناو پالیسی اصلاحات کا نفاذ متاثرکرسکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہااشیا کی قیمتوں، شپنگ میں رکاوٹیں و سخت عالمی مالیاتی حالات بھی استحکام متاثرکرینگے، نجی شعبے کیلئے فنانسنگ کی گنجائش مزید کم ہونے کا خدشہ ہے، بیرونی فنانسنگ میں تاخیر سے بینکوں پر حکومت کو قرض دینے کیلئے دباومزید بڑھے گا۔

رپورٹ کے مطابق معاشی پالیسیز کے عدم نفاذ، کم بیرونی فنانسنگ سے قرضوں ،ایکس چینج ریٹ پر دباو¿ کا خدشہ ہے تاہم نئی حکومت نے سٹینڈبائی ارینجمنٹ کی پالیسیاں جاری رکھنے کاعزم ظاہرکیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے کہا ہے مشن ناتھن پورٹر کی قیادت میں اگلے ہفتے نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات کرے گا،لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی،مذاکرات سے گورننس و معیشت کےلئے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

علاوہ ازیںآئی ایم ایف نے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو اربوں کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کامطالبہ کردیا،ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دےدی۔

ذرائع کے مطابق کمرشل امپورٹرز پر ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے ،کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ 25 ارب تک ریونیو متوقع ہے،بجٹ میں ٹریکٹرز، کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے ، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال 30ارب کا ٹیکس ریونیو متوقع ہے، ٹریکٹرز و کیڑے مارادویات پر ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے سے زرعی لاگت مزیدبڑھ جائے گی۔