اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نان فائلرزکے گرد گھیراتنگ،پہلے مرحلے میں3500 سمز بلاک،5ہزار کو انتباہی پیغاما ت بھیج دئیے گئے۔
ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کی جانے والی سمز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ،ایف بی آر نے 5ہزار نان فائلر کا دوسرا بیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیا ،تیسرا جلد بھجوا دیا جائے گا،ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بلاک سموں کی تصدیق کےلئے آٹومیٹڈ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔
دوسری جانب ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کا نفاذ یقینی بنانے کےلئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کےساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ،حکم پر عملدرآمد نہ کرنےوالی کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
نان فائلرزکے گرد گھیراتنگ،3500سمز بلاک،5ہزار کو انتباہی پیغامات
















