آٹا سستا ہونے کا ریلیف ہر صورت عوام کو پہنچائیں گے،عظمیٰ بخاری

لاہور:(خبر نگار)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے آٹا سستا ہونے کا ریلیف ہر صورت عوام کو پہنچائیں گے،پنجاب میں نان 20،روٹی 15روپے کی فروخت ہو رہی ہے، قیمت میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اپنے بیان میںعظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں نان 20روپے میں فروخت ہورہا ہے،روٹی کی نئی قیمت15روپے پر بھی عملدرآمد ہورہا ہے ،حکومت کی نان بائی ایسوسی ایشن کےساتھ بات چیت ہو گئی ، آٹا سستا ہونے کا ریلیف ہر صورت عوام کو پہنچائیں گے، بیکری کی چیزیں بھی جلد سستی ہوں گی۔