گورنر،وزیراعلیٰ کے پی آمنے سامنے،ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری،دھمکیاں

پشاور،ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)گورنر،وزیراعلیٰ کے پی آمنے سامنے،ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری،اوقات میں رہنے کی د ھمکیاں تک دےدیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی ا مین گنڈا پور کو چیلنج دیتے ہوئے کہا گورنر ہاﺅس پر قبضہ کرکے دکھاﺅتمہیںسڑکوں پر گھسیٹوں گا،کھلی دعوت دیتا ہوں، آپ بدمعاشی کریں گے تو پھر میں خود بدمعاش ہوں،جیسا منہ ہوگا ویسا تھپڑ ماریں گے،گورنر راج لگا کر وزیر اعلیٰ کو سیاسی یتیم نہیں بناو¿ں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہالگتا ہے یہ ویسے سبق نہیں سیکھیں گے، لتر لگنا ضروری ہیں، سلطان راہی کی طرح بیان نہیں دوں گاتمہیں چیلنج دیتا ہوں، آﺅقبضہ کرو، تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،میرے دروازے اپنوں اور مخالفین سب کیلئے کھلے ہیں،گورنر کے پی نے کہا علی امین گنڈاپور جیسے لوگوں سے نمٹنا آتا ہے، مجھے گورنر رہنے دو،بدمعاشی سے پیسے نہیں ملتے، آئینی عہدوں پر ہوں، گورنر ہاوس کی حفاظت میرا فرض ہے،فضل الرحمن اگلے 5سال ثوابی روزے رکھیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے شدید جوابی ردعمل دیتے ہوئے کہاتمہاری حیثیت ایک لیٹرکی ہے،اوقات میں رہو،آپ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بس بائے بائے ٹاٹا کیا کرو،وارننگ پر عمل نہ کیا تو گاڑی گرانٹ سمیت سب بند کردونگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاگورنرکے پاس آئینی عہدہ ہے،سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں،سیاسی بیان دو نہ صوبے کے چیف ایگزیکٹوکےخلاف بولو ،وزیراعلیٰ تمہاری طرح غیرمنتخب نہیں، دوبارہ بیان دیا توپھرمیں کہوں گا اس کو ہٹایہاں سے،اگر میں کھڑاہوگیا تو جس ایک لیٹرپرتم نوٹیفائی ہوئے ہو اسی پرڈی نوٹیفائی ہوجا ﺅگے،تمیزکے دائرے میں رہو اور اپنی اوقات سے باہرمت جاﺅ، حد سے گری ہوئی باتیں نہ کرو۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاگورنر ہاو¿س بھی آپ کی ملکیت نہیں ایسا نہ ہو میں گورنر ہاو¿س کو ورثہ قرار اور عجائب گھر بنا کر عوام کیلئے کھول دوں، آپ کو 2کمرے کی اینکسی میں شفٹ کردوں گا،عہدے پر رہنے کے کام سے کام رکھو، واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا ٹاٹاکرو، عزت سے کام کرو،ایسا نہ ہوتمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہو،گاڑی بھی نہ اور گورنرہاﺅس بھی نہ ہو،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ،کسی قسم کا استثنیٰ نہیں لے رہا، مینڈیٹ کسی جماعت کو نہیں دیا جا سکتا۔