لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر)ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں غزہ کی مظلوم انسانیت سے اظہار یکجہتی کےلئے خصوصی نمائش کا افتتاح ،وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کےساتھ نمائس کا افتتاح کیا۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تحت منعقدہ نمائش میں 50 سے زائد تصاویر اور آرٹ ورک رکھے گئے، وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان، سینئر صحافی سلمان غنی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، پرنسپل اسلامیہ کالج ڈاکٹراختر حسین سندھو، نامور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، رجسٹرار شجاعت منیف قریشی، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ویڑول کیمونی کیشن اینڈ ڈیزائن عائشہ بلال،ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر احمد فراز، ڈائریکٹر ڈاکٹر طیبہ سہیل،ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر ارم رباب انچارج آرٹ گیلری ایم اشفاق سمیت اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی،نمائش میں طالبات نے غزہ پر ہونے والے انسانی مظالم کو درد ناک تصاویروں کے ذریعے اجاگر کیا۔
نمائش کے بعدسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے کہاغزہ مسئلے پر ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے تحت اظہار یکجہتی دیگر جامعات کےلئے قابل تقلید ہے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، پاکستان کی 63 فیصدآبادی 32 سال کی عمر سے کم ہے، نوجوان ملک میں تبدیلی لائیں گے، آئندہ بجٹ میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی گرانٹ میں دو گنا اضافہ کیا جائے گا اور 5سالوں میں پنجاب کا تعلیمی نظام اور نصاب مثالی بنا دیا جائے گا، سیمینار سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا یورپ و امریکی یونیورسٹیوں کے طلباءنے بھی علم حریت بلند کیا اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی فلسطین کی عوام پر غیر انسانی مظالم کی مذمت کرتی ہے۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے خصوصی نمائش کا افتتاح
















