طویل مدتی قرض پروگرام ،آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: ( ) طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے عالمی آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے کے طور پر آئی ایم ایف کی معاون ٹیم پاکستان پہنچی، معاون ٹیم قرض کے سلسلے میں معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گی۔

آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی اور وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کیا جائے گا۔