مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے،سانحہ 9 مئی کےخلاف قراردادیں منظور

لاہور،کراچی،کوئٹہ:(بیورورپورٹ)سانحہ 9مئی کیخلاف پنجاب،سندھ،بلوچستان اسمبلی میں قراردادیں منظور کرلی گئیں۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا اور سپیکر ڈائس کا گھیراو کرلیا،اپوزیشن اراکین نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائیں ،حکومت ،اپوزیشن اراکین میں دھکم پیل بھی ہوئی،شور شرابے کے دوران قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،دوسری جانب سندھ ،بلوچستان اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد دوں میں بھی سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا گیا۔