اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان

نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ کل جمعہ کو دئیے جانے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائیگی، جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کرچکے ہیں۔فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد امریکہ نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردی تھی، امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جائیگا۔جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔