شگفتہ اعجاز کا دوطرفہ اور دوسری محبت کا اعتراف

لاہور (مشرق نیوز) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی دوسری بار محبت سے گزریں اور انہیں دوسری بار شادی کرنے پر شدید تحفظات تھے کیونکہ وہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں۔معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں محبت، شادی اور کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے دو طرفہ محبت اور دوسری بار محبت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی خوبصورت خاتون صرف یکطرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے۔اداکارہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحییٰ صدیقی کی جانب سے پیشکش کے دو سال بعد ان سے شادی کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیشکش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب انکی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں کیونکہ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں اسلئے وہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔ان کے مطابق انہیں یہ پریشانی تھی کہ نہ جانے انکے ہونے والے شوہر انکی بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا کہ لیکن انہیں شادی کی پیشکش کرنے والے شخص سچے تھے، وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد انہوں نے اس سے شادی کی۔ادکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 1989 میں پہلی بار بطور اداکارہ شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈرامہ ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔