اسلام آباد(بیورورپورٹ)ن لیگ،پی پی میں پاور شیئرنگ معاہدہ قریب،بلاول بھٹو دوبار ہ وزیر خارجہ بننے پر رضا مند ہوگئے۔
ن لیگ نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم کا عہدہ دے کر بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کےلئے موقع پیدا کردیا ،وزیراعظم چاہتے ہیں جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہونےوالے بجٹ سے قبل ہی پی پی کابینہ میں شامل ہوجائے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان پاور شیئرنگ کا معاہدہ حتمی شکل اختیار کرنے کے قریب ہے ،بلاول بھٹو زرداری ایک مرتبہ پھر وزیرخارجہ بننے پر متفق ہوگئے ،پیپلز پارٹی جلد کابینہ کاحصہ بن جائے گی۔
ن لیگ،پی پی پاور شیئرنگ معاہدہ قریب،بلاول دوبارہ وزیر خارجہ بننے پر تیار
















