شعبہ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹرشہزاد 100 بااثرافراد میں شامل

نیویارک: (بیورورپورٹ) شعبہ صحت میں پاکستان کااہم اعزاز،ڈاکٹر شہزاد بیگ کو100 بااثرافراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا،شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کے 2024 کی عالمی رہنماوں کی فہرست میں شائع کیا گیا ۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈی نیٹر ہیں، عالمی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد کی قیادت اور پولیو خاتمے کےلئے کوششوں کا اعتراف ہے۔

ٹائم میگزین نے کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگانے کےلئے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ۔