پی آئی سی میں مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے: ڈاکٹر شعیب اسلم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہمہ وقت بہبود مریضاں کیلئے کوشاں، مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا فرض اوّلین جس پر کسی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ ناقابل قبول ہے، پی آئی سی کی ایمرجنسی 24 گھنٹے مریضوں کیلئے سرگرداں، علاج و معالجہ میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف نرسنگ کی عملی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب اسلم کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ آﺅٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی کثیر تعداد آتی ہے جن کو فری ادویات کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پاکستان کے تمام کارڈیک ہسپتالوں میں مصروف ترین شعبہ ہے جس میں پنجاب بھر سے مریض اپنے چیک اپ کیلئے آتے ہیں۔ او پی ڈی میں مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ اسکے علاوہ بالغوں کے امراض قلب، اطفال کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری کیلئے روزانہ کلینک کی مناسب سہولیات موجود ہیں۔ ڈاکٹر شعیب اسلم نے مزید کہا کہ ای سی جی، ای ٹی ٹی اور پیتھالوجی کلیکشن پوائنٹ او پی ڈی میں مریضوں کو سہولیات میسر ہیں۔ اوپی ڈی میںمریضوں کیلئے میڈیکل کنسلٹنٹ اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ OPD میں مریضوں کی خدمات کیلئے موجود ہیں اور یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اوپی ڈی میں روزانہ کی بنیادپر تقریبا 2000 مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ویژن کی آبیاری ہے ۔اوپی ڈی اور ایمرجنسی کے شعبہ جات میں چیک اپ کیلئے آنے والے مریضوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ موجود ہے ۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اندرونی مریضوں کیلئے سب سے عام وارڈ/کمرے درج ذیل ہیں۔ مختلف مریضوں کو ان کی بیماری کی حالت کے مطابق مختلف وارڈز میں شفٹ کیا جاتا ہے۔جیلانی بلاک (کارڈیالوجی وارڈ)کارڈیالوجی وارڈ (تیسری منزل)عرفان بلاک (کارڈیالوجی وارڈ)پرائیویٹ کارڈیالوجی وارڈCoronarv کیئر یونٹ (CCU) I اور IIکورونری کیئر یونٹ (سی سی یو) IIIکورونری کیئر یونٹ (CCU) IVانتہائی نگہداشت یونٹ (ICU)پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر یونٹ پرائیویٹ کارڈیڈ سرجری وارڈعرفان بلاک (پری آپریٹو وارڈ)جیلانی بلاک (کارڈیالوجی وارڈ)اوپریہ ایمرجنسی وارڈ کے ساتھ 46 بستروں والا وارڈ ہے اور ایمرجنسی سے سٹیپ ڈاو¿ن یونٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس میں ایمرجنسی اور ہسپتال کے آس پاس کے مریضوں کی آمدورفت زیادہ ہے۔ جیلانی بلاک میں تھرومبولائسز، عارضی پیس میکر (TPM) lnseition، Pleuro اور Pericardiocentesis اور DC Cardioversion جیسے ہنگامی طریقہ کار بھی کئے جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب اسلم نے بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مریضوں کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کسی نعمت سے کم نہیں یہاں مریضوں کی دکھتی رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنے کیلئے ہمارے ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف پیرا میڈیکل سٹاف ہمہ وقت ڈیوٹی پر مامور ہیں ۔