سعد رفیق ن لیگ کے جنرل سیکرٹری کیلئے مضبوط امیدوار

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سعد رفیق ن لیگ کے جنرل سیکرٹری کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے،ن لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب کرلیے گئے،دونوں اجلاس 11مئی کوسہ پہر 3بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف پارٹی کی صدارت کیلئے نواز شریف کو نامزد کریں گے،پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں پر تاحال کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔