لاہور: (اپنے رپورٹر سے ) پنجاب حکومت کابڑا اقدام،کے پی میں بارش متاثرین کیلئے 6ٹرک امدادی سامان بجھوادیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث بہت تباہی ہوئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 6ٹرکوں میں امدادی سامان بجھوادیا،6امدادی ٹرک خیبرپختونخوا کے 2500متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دیں گے،تکالیف سانجھی ہوتی ہیں، بارشوں اور نامساعد حالات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکے پی انتظامیہ اور وزیراعلیٰ بس دھمکیاں دیتے ہیں،اڈیالہ کے مکینوں کےساتھ صوبے کے لوگوں کا بھی سوچیں ، آج تک نہیں سنا وہاں کوئی پراجیکٹ شروع ہوا ہو،گندم کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف انکوائری کرارہے ہیں، جلد تحقیقات قوم کے سامنے آئیں گی،وزیر اطلاعات نے کہا پنجاب نے ایک بار پھر بڑا بھائی ہونے کا ثبوت دیا،کاشتکاروں کو استعمال نہیں ہونے دیں گے،نوازشریف 3مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں ،تمام حکومتوں کو تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، تمام فیصلے نوازشریف کی مرضی سے ہورہے ہیں ،پنجاب اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کا معاملہ ایک 2دن میں حل ہو جائے گا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















