بدترین مہنگائی سے ہماری کمیونٹی شدید مشکلات کا شکار ہے:لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورزم ایسوسی ایشن ریلوے سٹیشن

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورزم ایسوسی ایشن ریلوے سٹیشن زون کا ماڈرن ہوٹل میں اجلاس ، صدارت صدر ریلوے سٹیشن زون خالد معراج نے کی۔ اجلاس میں لاہور ہوٹلز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماوں گل رئیس خٹک، سرپرست اعلیٰ میاں فیاض، ملک اصغر اعوان، چوہدری فاروق، چوہدری خضر امین، اور افتخار نے خصوصی شرکت کی جبکہ ریلوے سٹیشن زون کے شرکاءمیں جنرل سیکرٹری حفیظ الرحمن ، سیکرٹری فنانس چوہدری اسد، اقبال معراج و دیگر شرکاءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں ریلوے سٹیشن زون کے صدر خالد معراج کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے ہماری کمیونٹی شدید مشکلات کا شکار ہے، ہم بھاری بھر کم یوٹیلیٹی بلز کے ساتھ ساتھ درجنوں قسم کے مختلف ٹیکسز دیتے ہیں، اسکے باوجود ہم حکومت گردی کے شکار ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے سیاحت مکمل ختم ہوچکی ہیں کیونکہ عوام کا مہنگائی نے حال بد حال کیا ہوا ہیں، اپنے خطاب چیئرمین ریلوے سٹیشن زون میاں ساجد کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ ہماری ریلیف دیں کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے سیاحت ختم ہوگئی ہیں اور ہماری بکنگ کیپیسٹی 50 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہیں ،ہم میں مزید اخراجات کرنے کی سکت نہیں ہیں، نائب صدر ممتاز حسین بخاری کا کہنا تھا کہ ہم ہوٹلوں میں آنے والے مہمانوں کا خصوصی خیال رکھتے ہیں لیکن حالات بدلتے جارہے ہیں،اور ہماری انڈسٹری کیلئے مزید کام کرنا مشکل ہوتا جارہا ہیں ، ممتاز حسین بخاری نے مرکزی رہنماوں کو ریلوے سٹیشن زون آمد پر خوش امید کہا اور کہا کہ مرکزی رہنماوں کی شفقت سے آج ہم پورے لاہور کے ہوٹلئیر دوست ایک پلیٹ پر اکٹھے ہیں ، آخر میں شرکاءکی جانب سے چوہدری فاروق اور افتخار کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔ شرکاءکے اعزاز میں ریلوے سٹیشن کے سینئر وائس چیئرمین چوہدری ارشد کی طرف سے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔