بارشوں سے شارٹ فال ختم،پانی کے استعمال میں صوبوں کو فری ہینڈ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بارشوں سے شارٹ فال ختم،ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 30 لاکھ ایکڑ فٹ ہو گیا ،ارسا نے پانی کے استعمال میں صوبوں کو فری ہینڈ دےدیا۔

ترجمان ارسا کے مطابق ایک ماہ میں پانی کے ذخائر میں 20 لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا، صوبوں کو طلب کے مطابق پانی ملے گا، پنجاب 68 ہزار ،سندھ کو 55 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، کے پی کے کو طلب کے مطابق 2 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے،بلوچستان کی نہریں بھل صفائی کے باعث آبپاشی کےلئے بند ہیں۔