کرپشن ریفرنس،عمران ،بشریٰ کیخلاف مزید6 گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ عدالت میں پیش ہوئے،مزید6گواہوں کے بیان قلمبند اور 2 گواہوں پر جرح مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی ۔