ایمرجنسی افسران شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت، پلاسٹک کے استعمال پر کو کم کریں :ڈاکٹر رضوان نصیر

لاہور (کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرز پنجاب ایمرجنسی سروس کیساتھ ملکر ”زمین بمقابلہ پلاسٹک“ کے عنوان تحت زمین کا عالمی دن منایا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈویژنل ایمرجنسی افسران نے عالمی یوم ارض کی مناسبت سے درخت لگائے۔ سیکرٹری نے ڈویژنل ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ شجرکاری مہم کو یقینی بنائیں، اپنے متعلقہ اضلاع میں پلاسٹک کے استعمال پر کو کم کریں تاکہ ”پائیدار شہروں اور کمیونٹیز“ کے پائیدار ترقیاتی ہدف میں حصہ ڈالا جا سکے اور سال 2030 تک ہر قسم کے پلاسٹک کے استعمال کو ختم کر دیا جائے۔اس موقع پر سیکرٹری نے ایمرجنسی کنٹرول رومز کو پیپر فری بنانے کیلئے آن لائن ایمرجنسی مینجمنٹ ڈسپیچ سسٹم پر منتقلی اور توانائی کے تحفظ کیلئے ریسکیودفاتر کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے پر تمام ڈویژنل ایمرجنسی افسران کو بھی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر رضوان نے پینے کے صاف پانی کیلئے سیرامک فلٹرز کے استعمال اور پانی کے تحفظ کیلئے بکٹ کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔اسی طرح سیکرٹری ای ایس ڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ورلڈ ارتھ ڈے کی سرگرمیوں بشمول آگاہی واک، سیمینارز اور غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام پنجاب بھر میں ریسکیو سکا¶ٹس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے کیا۔ شرکاءنے بینرز، اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرزمین کے عالمی دن کے بارے میں معلومات درج تھیں۔ انہوں نے زمین کی حفاظت اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ” نو پلاسٹک “، ”غیر آباد زمینوں پر پودے لگانا“ اور ” پانی کو محفوظ بنانے کیلئے ذخیرہ کرنے “ کے متعلق آگاہی دی گئیں ۔ڈاکٹر رضوان نے زمین کو محفوظ بنانے کیلئے اجتماعی اقدام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور معاشرے کو ایک ماحول دوست بنانے کیلئے اہم اقدامات کریں۔