بشریٰ کاطبی معائنہ،انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ،رپورٹس کلیئر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالتی حکم پر بشریٰ کاطبی معائنہ،انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ ،ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قراردےدیں۔

سابق خاتون اول بشریٰ کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے نجی ہسپتال لایا گیا تو سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،دوران ٹیسٹ ہسپتال انتظامیہ نے دیگر افراد کا داخلہ محدود کیے رکھا، میڈیکل روم کے اندر و باہر پولیس کی نفری تعینات رہی،شوکت خانم کے ڈاکٹرعاصم سمیت پی ٹی آئی وکلا بھی ہسپتال پہنچے، ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بشریٰ کو بنی گالہ سب جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ ٹیسٹ کیلئے 6 گھنٹے اسلام آباد کے نجی سپتال میں رہیں ،انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے،بشریٰ نے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا اور خون کا نمونہ نہیں دیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق بشریٰ کی اینڈو سکوپی،الٹراساونڈ، ایکو اور ای سی جی کی گئی ،چیک اپ کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے۔

ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں،ہسپتال ذرائع کے مطابق بشریٰ کو معدے یعنی گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے،خون کا نمونہ نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں تحریر کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹس ڈاکٹرعاصم، جیل سپرنٹنڈنٹ ، پمز ہسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔

دریں اثنا پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا رپورٹس میں خوراک کی نالی اور معدہ پر زخم پائے گئے ، بشریٰ کی جسمانی حالت بہت ہی بری تھی،ہونٹوں کی جلد خراب ہو چکی ،مکمل طور پر بولنے سے قاصر ہیں۔