پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نائب تحصیلدار شالیمار ٹاون کی جرمانے کے نام پر لوٹ مار

لاہور (خبرنگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نائب تحصیلدار شالیمار ٹاون علاقہ گوالمنڈی میں پرائس کنٹرول چیکنگ کیلئے جاتے ہیں وہاں پر وہ دکانداروں کو زیادہ ریٹ ہونے پر چالان کاٹتے ہیں لیکن دکانداروں کا کہنا ہے کہ جتنا بھی جرمانہ چالان فارم پر مجسٹریٹ صاحب لکھتے ہیں اس سے دوگنا یا تین گنا وصول کرتے ہیں جب کوئی دکاندار چالان فارم کے مطابق جرمانہ ادا کرنے اور ان کو چالان فارم کے مطابق جرمانہ وصول کرنے کا سوال اٹھاتا ہے تو وہ دئیے گئے چالان فارم پر اوور رائٹ کر کے اتنا جرمانہ درج کر دیتے ہیں جتنا وہ طلب کر رہے ہوتے ہیں اور اس وجہ سے ان دکانداروں کو جو سوال اٹھاتے ہیں جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے اور جو دکاندار اس کیخلاف آواز اٹھاتے ہیں کہ جتنا جرمانہ آپ نے پہلے لکھا تھا ہم اتنا ادا کریں گے اور اپ کی جیب میں جرمانہ نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی چالان فارم پر اوور رائٹ کیا ہوا جرمانہ ادا کریں گے تو مجسٹریٹ ان کو کہتے ہیں اگر تم لوگوں نے سوال کیا تو میں تمہیں ایک لاکھ تک جرمانہ کر سکتا ہوں اور اس طرح دکانداروں کو انہیں مجبور ہو کر جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ گوالمنڈی کے دکانداروں کی ڈی سی لاہور وزیراعلیٰ اور حکومت کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس ظلم کو روکا جائے اور کسی ذمہ دار اور ایماندار سرکاری افسر کو تعینات کیا جائے جو درج کئے گئے جرمانے سے زائد کا تقاضا نہ کریں اور اپنی چوڑی بچانے کیلئے اس پر اوور رائٹ کر کے ہم سے جرمانہ نہ وصول کریں۔