بلوچستان کابینہ تشکیل،14وزرا نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ :(بیورورپورٹ)بلوچستان کابینہ تشکیل،14وزرا نے حلف اٹھا لیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں ہوئی،گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

وزرا میںسردار عبدالرحمان کھیتران، نور دمڑ، عاصم کرد گیلو، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید درانی ،سلیم کھوسہ ،صادق عمرانی، ظہور بلیدی، علی مدد جتک، بخت کاکڑ، سردار سرفراز ڈومکی، فیصل جمالی شامل ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاءلانگو اور نوابزدہ طارق مگسی بھی صوبائی کابینہ کاحصہ ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میر علی حسن زہری ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، سردار زادہ غلام رسول عمرانی اور ڈاکٹر نسیم الرحمان کومشیر مقرر کردیا۔