ضمنی انتخابات، بارشیں،لاہور،چترال میں امتحانات ملتوی

لاہور،چترال:(ایجوکیشن رپورٹر،مشرق نیوز)ضمنی انتخابات، بارشیں،لاہور،چترال میں امتحانات ملتوی کردئیے گئے،کنٹرولرامتحانات لاہور بورڈ نے کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا، خط کے مطابق 20 اپریل کو کیمسٹری اور 22 اپریل کو انگریزی کا پرچہ ملتوی کردیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کے باعث عملے کا امتحانات میں ڈیوٹی کرنا ممکن نہیں،بعدازاں بورڈ کی جانب سے کہا گیا کیمسٹری کا پیپر23مئی اور انگریزی کا پیپر25مئی کو لیا جائے گا،امیدوار پرانے سینٹرز اور پرانے رول نمبرز کےساتھ امتحانات میں شرکت کر سکیں گے۔

دوسری جانب بارشوں کے باعث اپر لوئرچترال میں 18،19اور20اپریل کو ہونےوالے پرچے ملتوی کردیئے گئے، پرچوں کا نیا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائےگا۔