کسانوں کےلئے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی: رانا تنویر حسین

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ ہمیں اپنے کسانوں کیلئے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا،وزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ہے،،کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہاوزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی بہتری کیلئے پر عزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا ،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔