لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت کاعوام کو بڑا تحفہ،روٹی4،نان 5روپے سستاکردیا۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کر دی،تمام اضلاع و متعلقہ محکموں کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔
بعد ازاں پنجاب حکومت نے روٹی کے بعد نان کی قیمت 5 روپے کم کر دی، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق روٹی 16 اور نان 20 روپے میں ملے گا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔
پنجاب حکومت کاعوام کو بڑا تحفہ،روٹی4،نان 5روپے سستا
















