لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل علیزہ شاہ نے اپنی نئی تصویروں پر وضاحتی نوٹ شیئر کیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں۔ ان تصویروں کا انٹرنیٹ پر آنا ہی تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرل ہو گئیں۔ علیزہ شاہ کی جانب سے ان تصویروں کو ہر سوشل میڈیا پیج کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔ علیزہ شاہ کی تصویروں پر آنے والے سینکڑوں کمنٹس میں نیٹیزنز نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اداکارہ کی حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی تصویریں ہیں۔ ان تبصروں سے تنگ آ کر اب اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام کی سٹوری پر ایک وضاحتی نوٹ شیئر کیا ہے۔ علیزہ شاہ کا اپنی تصویروں سے متعلق کہنا ہے کہ انکے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک بھی تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے نہیں بنائی گئی ہے، براہ مہربانی آنکھیں اور نیت صاف رکھیں۔
علیزہ شاہ کو اپنی نئی خوبصورت تصویروں پر وضاحت دینی پڑ گئی
















