کراچی:(بیورورپورٹ)سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیا ریکاڈر قائم،پہلی بار انڈیکس 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 586 پوائنٹس اضافے سے 69003 پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچا،تیزی کے سبب 50 سے زائد فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جن کی مالیت میں مزید اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی و غیر ملکیوں کی پراعتماد اندز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جو کیپیٹل مارکیٹ میں نت نئے ریکارڈز بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کاروبار میں مارکیٹ مثبت زون میں ہے، نجکاری پلان، آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات پر انویسٹرز پر اعتماد ہیں۔
سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیا ریکاڈر ،پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور
















