اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے 24 لاکھ ٹن گندم خریداری کاہدف مقرر، ای سی سی نے منظوری دےدی۔
وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کونسل نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی سمری منظور کرلی ،ای سی سی نے 2024 کے دوران گندم خریداری ہدف کی منظوری بھی دی ، پاسکو، سندھ اوربلوچستان کیلئے اہداف مقرر کیے۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گندم خریداری کیلئے 274 ارب کیش کی منظوری بھی دےدی، رقم بینکوں سے گندم کی خریداری وسٹاک کیلئے لی جائے گی،دستاویز کے مطابق سندھ 100 ارب سے 10 ،بلوچستان 5.7 ارب سے 50 ہزار ٹن گندم خریدے گا،اجلاس کااعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے 24 لاکھ ٹن گندم خریداری کاہدف مقرر
















