اسلام آباد، پشاور: (بیورورپورٹ)اسلام آباد ،پشاور ہائیکورٹ نے بابر اعوان،جنید اکبر اور مجاہد علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دےدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، وکیل نے استدعا کی درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور مجاہد علی خان کے نام ای سی ایل ،پی این آئی ایل میں شامل کرنے کےخلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کی،عدالت نے دونوں کے نام نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔
بابر اعوان،جنید اکبر ،مجاہد علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم
















