اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا 6ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بے نقاب کردیا، جب تک جج انصاف کےلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، ،وکلا کو ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔
علیمہ خان نے کہا پانامہ کیس میں جج نے غلطی کی تھی،اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو ایسے نہ پھر رہے ہوتے،آپ کیس سن لیں اسد مجیدکے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہےگا، سائفر کیس میں 10سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، ڈونلڈ لو کو بچانے کےلئے کیس چلایا جا رہا ہے۔
نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی،ہمشیرہ عمران خان
















