اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معاشی و مالی پوزیشن بہتر ،اگلے ماہ مہنگائی میں کمی ہوگی،وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح رواں ماہ بلند رہے گی تاہم اگلے ماہ کمی سے21 سے 22 فیصد کے درمیان ہوگی،رواں سال ڈالر 5.45روپے سستا ہوکر278پر آگیا،ہر گزرتے مہینے معاشی و مالی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے ،عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ مل جائےگی،رمضان ریلیف پیکیج 7.5 ارب سے بڑھا کر 12.5 ارب کر دیا۔
دوسری جانب دارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.09فیصد کی معمولی کمی ہوئی،مجموعی شرح 29.41فیصد ریکارڈ کی گئی ،4اشیائے ضروریہ مہنگی ،18سستی ہوگئیں،29کے نرخوں میں استحکام رہا۔
معاشی و مالی پوزیشن بہتر ،اگلے ماہ مہنگائی میں کمی ہوگی،وزارت خزانہ

















