اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی،تحریک التوا پر چیف وہیپ عامر ڈوگر سمیت 90 سے زائد اراکین نے دستخط کئے۔
سنی اتحاد کونسل نے تحریک التوا میں مطالبہ کیاپارلیمانی کمیشن کے ذریعے انکوائری کرائی جائے،ججز خط کے مندرجات پرقوم میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، معاملے کو ایوان میں زیربحث لایا جائے۔
متن میں مزید کہا گیا موجودہ حکومت ججز کی آزادی قائم رکھنے میں ناکام رہی، ایجنسیوں کی مداخلت کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔
ججز کے خط پرسنی اتحاد کونسل نے تحریک التوا جمع کرادی
















