بھارتی اداکارہ ادیتی راو حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی

تلنگانہ (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راو حیدری اپنے دیرینہ دوست و اداکار سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راو حیدری اور سدھارتھ نے 26 مارچ کو تلنگانہ کے رنگناتھ سوامی مندر میں اپنے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔ فی الحال سدھارتھ اور ادیتی راو¿ حیدری کی شادی کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑا بہت جلد اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کریگا۔