لاہور: (خبر نگار)پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے کھلاڑی میدان میں اتار دئیے،این اے 119 شہزاد فاروق، این اے 132سے سردار حسین ڈوگر پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔
حماد اظہر کے مطابق پی پی 22 چکوال سے حکیم نثار، پی پی 32 گجرات پرویز الٰہی، پی پی 54 نارووال سے اویس قاسم کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہو گی،پی پی 139 شیخوپورہ اعجاز بھٹی، پی پی 149حافظ ذیشان، پی پی 158 مونس الٰہی اور پی پی 164 سے یوسف میو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے،باقی امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے کھلاڑی میدان میں اتار دئیے
















