ایف بی آر افسروں کی چھان بین شروع، انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک تفویض

لاہور:( سپیشل رپورٹر)ایف بی آر افسروں کی چھان بین شروع، انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک تفوض کردیا گیا۔

ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کردیں، انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20 اور 21 کے ملازمین کی معلومات اکٹھی کررہی ہے جس میں افسران کی مالی طورپر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کی معلومات لی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائے گا، کیٹیگری اے اوربی کے افسران کو رپورٹ کی مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی جبکہ کیٹیگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی اور ایسے افسران کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹوں کی مدد سے کی جائے گی۔