پرویز،مونس،زارا ، سمیرا الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور: (کورٹ رپورٹر)ریٹرننگ افسروں کے فیصلے کالعدم،اپیلٹ ٹریبونلز نے پرویز،مونس ،زارا ، سمیرا الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی،اپیلٹ ٹریبونل کے جج نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

علاوہ ازیں جسٹس شاہد بلال نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،اپیلٹ ٹربیونل نے تحریری فیصلے میں کہا عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔