جے یوآئی کو بڑا جھٹکا،سینیٹر طلحہ محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرلی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یوآئی کو بڑا جھٹکا،سینیٹر طلحہ محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرلی،اعلان نیئر بخاری،فیصل کریم کنڈی ودیگر کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا پاکستان کی معاشی بدحالی و سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں، سب کو علم ہے پاکستان کن مسائل سے گزر رہا ہے،ملک کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے،میری زندگی آپ کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے،18 سال حکومت پاکستان سے تنخواہ نہ کوئی مراعات لیں، پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈالا، پاکستان کو سخت ضرورت ہے میں نیشنل لیول پر کوئی کام کر سکوں، موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی سے بہتر کوئی جماعت نظر نہیں آتی، فضل الرحمن سے کوئی ناراضگی نہیں۔

نیئربخاری نے کہا طلحہ محمود کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں،صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریں گے،فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبرپختونخوا میں آئین و قانون کی پامالی کی جا رہی ہے،سپیکر کارکن کی بجائے سپیکر بنیں،سینٹ انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔