اچھا بھلا اتحاد رانا ثنا کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی

لاہور:( سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے اچھا بھلا اتحاد رانا ثنا کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہارانا ثنا ارسا کا قانون پڑھ لیں،واضح لکھا ہے صوبوں کی مشاورت سے ہی چیئرمین ارسا کا تقرر ہوسکتا ہے ۔