اسلام آباد، پشاور،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)کاغذات مسترد،سواتی،صنم،زلفی ،مراد سعید ودیگر سینٹ الیکشن سے آﺅٹ،جنرل نشستوں پر21امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے 42 میں سے 30 امیدواروں کے کاغذات درست ،12 کے مسترد کردئیے گئے ،اعظم سواتی ،حماد محمود چیمہ،آصف اقبال،مراد سعید،خرم ذیشان، مسعود الرحمن ،نسیم ،سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سجاد حسین ، احمد مصطفی،حامدہ شاہد الیکشن سے آﺅٹ ہوگئے۔
پنجاب سے سینٹ الیکشن کےلئے صنم جاوید ،زلفی بخاری سمیت 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،جنرل ،ٹیکنوکریٹ نشست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چودھری ،احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ،ولید اقبال، اعجاز منہاس، شہزاد وسیم ،حامد خان، راجہ ناصر عباس، مصدق ملک ،عمر سرفراز چیمہ ، وزیر خزانہ اورنگزیب ،مصطفی رمدے،یاسمین راشد ،خواتین کی مخصوص نشستوں پر فائزہ احمد، انوشے رحمن ،بشریٰ انجم بٹ ،اقلیتی نشست پر آصف عاشق، خلیل طاہر سندھو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
دریں اثنا الیکشن کمیشن نے 2 اپریل کو ہونےوالے سینٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا،ضابطہ اخلاق میں واضح کیاگیاسیاسی جماعتیں ،امیدوار متنازع بیانات سے گریز کریں گے،صدر ،صوبائی گورنرز کاانتخابی مہم میں حصہ لینا ممنوع ہوگا،ووٹرز کے پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لےجانے پر پابندی عائد کردی۔
دوسری جانب پنجاب میںن لیگ نے پی ٹی آئی کو 2 جنرل نشستوں کی پیشکش کر دی،یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے پی ٹی آئی اراکین کو ن لیگ کا پیغام پہنچا یا،پی ٹی آئی نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا
کاغذات مسترد،سواتی،صنم،زلفی،مراد سعید ودیگر سینٹ الیکشن سے آﺅٹ
















