IMFکےساتھ مذاکرات ادھورے، ایک روز کی توسیع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) عالمی مالیاتی ادارے کیساتھ مذاکرات ادھورے ،ایک روز کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان منگل کے روز مختصر مذاکرات میں نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی،لیٹر آف انٹینٹ پر بھی بات چیت ایجنڈے کاحصہ ہے، لیٹر آف انٹینٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد ایگریمنٹ کی طرف بڑھیں گے،آئی ایم ایف وفد کو معاشی ٹیم کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔