کراچی: (بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک نے شرح سود22فیصد پربرقرار رکھنے کااعلان کردیا،سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے نوٹ کیا مہنگائی مالی سال 2024 کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہوگئی تاہم فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے اور منظرنامہ مہنگائی کی بلند توقعات کی بنا پر خطرات کی زد میں ہے،محتاط طرز عمل درکار ہے،ستمبر 2025 تک مہنگائی کو 7.5فیصد کی حدود میں لانے کےلئے شرح سود برقرار رکھنا ضروری ہے۔
کمیٹی کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی سے معیشت میں بہتری نظر آر ہی ہے،غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ،اجناس کی قیمتوں میں کمی ہوئی مگر خام تیل کی قیمت بڑھی،رواں مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح 2سے 3فیصد تک رہے گی،قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کےلئے مالیاتی استحکام کا تسلسل ضروری ہے۔
سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق زرعی پیداوار کی بحالی سے معاشی سرگرمی میں مسلسل معتدل اضافہ ہورہا ہے، بیرونی جاری کھاتے کا توازن توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہو رہا ہے، بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی سے تیل کی قیمتیں بڑھیں،مہنگائی امکانات و بے یقینی کے باعث ترقی یافتہ اور ابھرتی معیشتوں میں بھی محتاط زری پالیسی کو برقرار رکھا ،کپاس ،چاول کے بعد گندم فصل کی بھی اچھی پیداوار،بڑے پیمانے پرمینوفیکچرنگ کی بحالی متوقع ہے۔
کمیٹی نے کہابرآمدات میں اضافہ ،درآمدات میں کمی ہوئی، برآمدات بڑھنے کی وجہ خوراک کی زائد برآمد ہے، ملکی زرعی پیداوار میں بہتری سے درآمدات میں کمی آرہی ہے، ترسیلات زر اکتوبر 2023 سے سال بہ سال مسلسل بڑھ رہی ہیں، مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.5 سے 1.5 فیصد کی نچلی سطح تک رہنے کا امکان ہے، توانائی کی سرکاری قیمتوں میں ردوبدل براہ راست اور بالواسطہ طور پر مہنگائی پر اثر انداز ہو رہا ہے،صارفین ،کاروباری اداروں دونوں کی مہنگائی کی توقعات میں مطلوبہ مستقل کمی کے لیے مضمرات ہیں،آگے چل کر سرکاری قیمتوں میں مزید ردوبدل یا مالیاتی اقدامات قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
شرح سود22فیصد پربرقرار رکھنے کااعلان ،مہنگائی کی سطح بلند ہے ،سٹیٹ بینک
















