اسفندیار ولی نے شوکت یوسفزئی کےخلاف ہرجانہ کیس جیت لیا

پشاور:(بیورورپورٹ) اے این پی سربراہ اسفندیار ولی نے ہرجانہ کیس جیت لیا، عدالت نے ہتک عزت کیس میں شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دےدیا۔

پشاور کی سیشن عدالت میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے 15 کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، طارق افغان اور سجید آفریدی ایڈووکیٹ اسفندیار ولی کے وکلاءتھے،پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمن نے اسفندیار ولی کے حق میں فیصلہ سنادیا، عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دےد یا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے،شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی پر ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی گئی،شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا، اسفندیار ولی نے 2019ءمیں شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا۔