لاہور (کامرس رپورٹر)موجودہ صورتحال میں معیشت کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے درآمدی پا بندیوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے ان خےالات کا اظہارسیتئز تاجر رہنماﺅں مےاں سلےم ، طارق فےروزاور عمر قرےشی نے اےک بےان مےں کہا ہے کہ آنیوالے بجٹ کو کاروباردوست بنانے کیلئے تجارتی، کاروباری تنظیموں کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے تاکہ ملکی معیشت کو مشکل حالات سے نکالا جا سکے۔ بجٹ کی تیاری کےلئے حکومت بیورو کریسی پر انحصار کی بجائے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل کرے ،مسائل کے حل میں تاخیر سے معیشت زوال کا شکار ہے۔متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایسی پالیسیز مرتب کی جائیں کہ ملک میں صنعتیں چلتی رہیں اور روزگار ملتا رہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلئے جو ممکن اقدامات ہو سکتے ہیں وہ اٹھائے جائیں کیونکہ موجودہ حالات میں پاکستان کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے، چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل اور وقار احمد میاں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی آنے والے بجٹ کےلئے مثبت اور قابل عمل تجاویز پیش کرے تاکہ دگر گوں معیشت کی حالت بہتر ہو سکے، معیشت کا اصل مسئلہ مینجمنٹ ہے حکومت وسائل کے صحیح استعمال کو یقینی بنائے۔موجودہ صورتحال میں معیشت کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے درآمدی پا بندیوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ ،بلواسطہ ٹیکسوں میں کمی، شرح سود میں کمی اور سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے پر توجہ دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں معاشی گروتھ ہو گی تو تمام مسائل خود بخود حل ہو جائےں گے۔ان پٹ کاسٹ اورپیداواری لاگت بڑھنے سے ہماری پیداوار ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں مہنگی ہو چکی ہیں اور مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو جاتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کو آئندہ بجٹ میں ریلیف دیا جائے۔
حکومت بجٹ کی تیاری میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے: تاجر رہنما
















