الائیڈ سکول ابراہیم جونیئر کیمپس میں سالانہ سپورٹس گالا

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)الائیڈ سکول ابراہیم جونیئر کیمپس کشمیر روڈ پیپلز کالونی کے سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد ۔ ننھے طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ۔ بینڈ پرفارمنس اور مارچ پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

الائیڈ سکول تعلیمی سرگرمیوں کےساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش۔ تقریب میں ڈپٹی ڈی او ایلیمنٹری اعجاز گورائیہ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد شبیر بھٹی، الائیڈ سکول کے ڈائریکٹر ز ملک طارق احسان، شیخ زبیر سعید،سلمان طارق،رحمان طارق ،اساتذہ والدین اور بچوں نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں باقاعدہ فیتہ کاٹ کر سالانہ سپورٹس گالا کا افتتاح کیا گیا۔ ادارہ کے ڈائریکٹر ملک طارق احسان نے اپنی لکھی ہوئی نعت شریف پڑھ کر سماں باندھ دیا ، سپورٹس گالا میں بینڈ پرفارمنس اور مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ،بچوں کی پی ٹی اور دوڑ رسہ کشی ، بوری ریس، کراٹے و دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے، بچوں نے شاندار سبق آموز و ثقافتی ٹیبلو بھی پیش کئے جس میں بچوں نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپورٹس گالا میں موجود والدین نے ان کھیلوں کو سراہا۔