عوام کو ایک اور دھچکا،یکم جولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع

کراچی:(بیورورپورٹ)عوام کو ایک اور دھچکا،یکم جولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں،سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے قیمت میں مزید اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کرادی۔

سوئی سدرن نے 274.40روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا،گیس کی نئی اوسط قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کردی گئی ،درخواست پرسماعت کراچی اور کوئٹہ میں ہوگی